اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے عمران خان کو آزاد کرکے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بات چیت سے معاملات کو حل کرنا چاہئے۔ عمران خان کو میدان میں لا کر لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جہاں سے تحریک انصاف نے اصل میں زیادہ ووٹ لئے ہیں وہ اسمبلی ان کے خلاف قرارداد کیوں نہیں لاتی ہے۔