QR CodeQR Code

عمران خان کو میدان میں لاکر لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہئے، اسلم رئیسانی

29 Nov 2024 04:47

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے پی ٹی آئی کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بات چیت سے معاملات کو حل کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے عمران خان کو آزاد کرکے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بات چیت سے معاملات کو حل کرنا چاہئے۔ عمران خان کو میدان میں لا کر لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جہاں سے تحریک انصاف نے اصل میں زیادہ ووٹ لئے ہیں وہ اسمبلی ان کے خلاف قرارداد کیوں نہیں لاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1175479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175479/عمران-خان-کو-میدان-میں-لاکر-لیول-پلیئنگ-فیلڈ-دینی-چاہئے-اسلم-رئیسانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com