اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد صیہونی رژیم کے سفاک وزیر جنگ اسرائیل کیٹس نے آج لبنان-اسرائیل جنگ بندی کے اولین روز ہی لبنان و حزب اللہ کو مزید حملوں کی دھمی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی حکومت و مزاحمتی تحریک کو دھمکیاں دیتے ہوئے غاصب صہیونی وزیر جنگ نے کہا کہ اگر انہوں نے جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو اسرائیل، لبنان پر دوبارہ سے حملے شروع کر دے گا۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق اسرائیل کیٹس کا کہنا تھا کہ شمالی فلسطین اور الجلیل میں (غیرقانونی) یہودی بستیوں کو معمول پر واپس نہ لانے کا فیصلہ ایک محتاط اقدام ہے۔ قدس پر قابض صہیونی رژیم کے وزیر جنگ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش جاری رکھنے سے متعلق سکیورٹی فیصلہ ایک ضروری احتیاطی اقدام ہے اور اگر حزب اللہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل فیصلہ کن جواب دے گا!