0
Thursday 28 Nov 2024 22:55

غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ

غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے آج بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ "2 ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد" کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق اس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین کی بطور ایک ایسی خود مختار ریاست کے قیام کی بھر پور حمایت کی جس کی سرحدیں 1967ء سے پہلے والی ہوں اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1175449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش