آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں، کامران ٹیسوری
28 Nov 2024 12:29
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت سنبھل رہی ہو تو اس وقت کوئی بھونچال نہ لایا جائے۔ معیشت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معیشت کو علیحدہ رکھ کر سیاست کریں گے تو بہتری نہیں ہوگی۔ معیشت بہتر ہو گی تو سیاست بھی اچھی ہوگی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175329