اسلام ٹائمز۔ احتجاج کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ایک دور منسٹر انکلیو میں ہوا، پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، اسد قیصر شریک ہوئے، حکومتی ٹیم میں محسن نقوی، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام نے بات چیت میں حصہ لیا۔ مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ قرار دینے کی تجویز پر غور کیا گیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر احتجاج کرنے کی پیشکش کی گئی۔