0
Tuesday 26 Nov 2024 17:54

رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ترجمان رینجرز

رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ترجمان رینجرز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی شب اسلام آباد میں رینجرز کی شہادت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ رینجرز اہلکار سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی تیز رفتاری کی وجہ سے مارے گئے جو کہ پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ ترجمان کے مطابق اس حادثے میں رینجرز کے تین اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے۔
 
خیال رہے کہ پیر کی رات تحریکِ انصاف کے احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں لگائے گئِے ایک ناکے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے متعدد افراد کو کچل دیا تھا اور حکام کے مطابق اس واقعے میں رینجرز کے تین اہلکاروں کے علاوہ ایک پولیس اہلکار جبکہ ایک عام شہری بھی جاں بحق ہوا ہے۔ ادھر تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران اس کے بھی دو کارکن جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش