0
Tuesday 26 Nov 2024 18:23

حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی، خالد مقبول صدیقی

حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی۔ خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔ واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 1174999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش