اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے مفادات اور سیاست سے پہلے پاکستان کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیئے۔ علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔