0
Tuesday 26 Nov 2024 15:38

شام میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ

شام میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب شورش زدہ ملک شام میں مقامی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی حلب کے علاقے الشداد میں واقع امریکی فوجی اڈے کے اندر سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوری طور پر ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اب تک کسی گروپ نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں اسلامی مزاحمت نے اکتوبر کے اوائل میں غزہ پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی اہداف پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ خطے میں اسلامی مزاحمت نے واشنگٹن کی غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی حمایت کے جواب میں عراق اور ہمسایہ شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل غزہ کی پٹی کے خلاف خوفناک حملے کر رہا ہے، جس میں ہسپتالوں، رہائش گاہوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمت کی تحریکوں نے 7 اکتوبر کو "آپریشن الاقصی طوفان" کے نام سے ایک اچانک اور موثر آپریشن شروع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1174961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش