0
Tuesday 26 Nov 2024 11:03

فرینڈز آف کشمیر کا واشنگٹن میں اہم اجلاس

فرینڈز آف کشمیر کا واشنگٹن میں اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر کا ایک اہم اجلاس واشنگٹن امریکہ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں برطانیہ، سعودی عرب، آزاد کشمیر اور واشنگٹن کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں نے آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مشیر سردار ظریف خان سے سپرنگ فیلڈ واشنگٹن میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر کاز کو فروغ دینے میں کشمیری تارکین وطن کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس موقع پر برطانیہ اور امریکہ میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا مہم، سیمینارز اور یونیورسٹی کیمپس میں لیکچرز میں حصہ لینے جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ترغیب دیں۔ شرکاء نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن کو بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کے باوجود حق خودارادیت کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ ملاقات میں مصطفی ملک، فرینڈز آف کشمیر لندن کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان اور کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر ایم دھر، چوہدری رضوان، قدیر ملک، سردار شعیب ارشاد، سردار فاروق خان، سردار کبیر خان اور سردار ظریف خان شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1174896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش