0
Tuesday 26 Nov 2024 10:58

شرپسندوں کو دیکھنے ہی گولی مارنے کے واضح احکامات دئیے گئے ہیں، سکیورٹی ذرائع

شرپسندوں کو دیکھنے ہی گولی مارنے کے واضح احکامات دئیے گئے ہیں، سکیورٹی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت اور کشیدہ صورتحال کے بعد فوج کو طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاک فوج کو شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے ڈیوٹی پر موجود رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
 مجموعی طور پر اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔ دوسری جانب، وفافی دارالحکومت میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے اور انہیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نپٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش