0
Friday 22 Nov 2024 23:51

پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، عمران خان

پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پاڑاچنار میں دہشتگردی / ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام کے مطابق اڈیالہ جیل میں دہشتگردی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز جن کا کام شہریوں کو  دہشتگردی سے بچانا ہے انہیں مسلسل ڈھائی سال سے سیاسی انتقام لینے پر لگایا گیا ہے، پولیس اور فوجی جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں لیکن سیکیورٹی اداروں کی توجہ تحریک انصاف کو کچلنے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے اور دہشتگردی کا مسئلہ دوبارہ سر اٹھا چکا ہے، ان کا پولیس کے آئی جیز بھی میرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پولیسنگ سسٹم بھی تباہ ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم کے مطابق میرا اسٹیبلشمنٹ اور جعلی حکومت کو پیغام ہے کہ دہشتگردی کا معاملہ صرف عسکری آپریشنز سے حل ہونے والا نہیں ہے، یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کے لیے سیاسی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے، مگر یہاں کسی کے پاس کوئی ایسی موثر حکمت عملی موجود نہیں جس سے اس مسئلے کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جعلی حکومت کی نا اہلی اس معاملے  بھی سر چڑھ کر بول رہی ہے، سوچنا چاہیئے کہ جب افغانستان میں پاکستان مخالف حکومت تھی تو اتنی دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی تھی جتنے پچھلے دو سال سے ہو رہی ہے؟ دہشتگردی کے خلاف اور مغربی سرحد کو کنٹرول کرنے کے لیے تحریک انصاف کے پاس پورا ایکشن پلان موجود ہے، اگر ہم حکومت میں دوبارہ آتے ہیں تو اس مسئلے کا حل نکالنا ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش