0
Friday 22 Nov 2024 23:00

آیت اللہ العظمی سیستانی کی پاراچنار میں معصوم مسافروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

آیت اللہ العظمی سیستانی کی پاراچنار میں معصوم مسافروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بے سہارا عوام کو دہشت گرد گروہوں کے مظالم اور جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی کا پیغام درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
انا للہ وانا الیہ راجعون
مومنینِ کرام، اہلِ پاراچنار (پاکستان) 
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ


ایک بار پھر سنگدل دہشت گردوں نے ایک خوفناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے، پاراچنار سے پشاور جانے والے معصوم مسافروں پر مسلح حملہ کر کے کئی بے گناہ مومنین کو شہید اور زخمی کر دیا، ہم اس المناک سانحے پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب ہو، اور شہداء کو بلند درجات سے نوازے۔ نجف اشرف کے حوزہ علمیہ اور مرجعیتِ اعلیٰ شیعہ اس ہولناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو امت مسلمہ کے اتحاد کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بے سہارا عوام کو دہشت گرد گروہوں کے مظالم اور جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ ضروری ہے کہ ایسے پیشگی اقدامات کیے جائیں جن سے بے گناہ مومنین کو ان سنگدل اور شدت پسند گروہوں کی پُرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بننے سے بچایا جا سکے، ہم خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ پاکستان کے معزز اور شریف عوام کو ہمیشہ عزت اور سربلندی عطا فرمائے۔  

20 جمادی الاول 1446ھ 
22 نومبر 2024ء 
دفتر آیت اللہ سیستانی (مدظلہ) نجف اشرف
خبر کا کوڈ : 1174190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش