0
Saturday 16 Nov 2024 23:37

پشاور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں کی گئی

پشاور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں کی گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی، جس میں بشریی بی بی کی درخواست کی سماعت شامل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی۔ پشاور ہائی کورٹ نے 18 نومبر کی کاز لسٹ جاری کردی ہے، جس میں مقدمات کی تفصیل کی بشریٰ بی بی کی درخواست کو شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی ہے اور عدالت نے کیس 18 نومبر تک ملتوی کیا تھا۔ 18 نومبر کو 2 رکنی بینچ نہ ہونے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عالم خان ادیزئی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 1172985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش