اسلام ٹائمز۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ آج ہائپر سونک جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہائپر سونک تیز ترین جوہری میزائل ہے جو 30 منٹ میں دنیا بھر میں کسی بھی جگہ ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل کی رفتار 15000 میل فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ ضرورت پڑنے پر میزائل کی رفتار مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔