اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر 1 کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کی، پنجاب اسمبلی کے نئے سیشن میں 8 ماہ بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پہلا اجلاس میں تمام محکموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پہلے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کمرشل پنجاب نے خصوصی بریفنگ دی، دوسری جانب اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما شعیب صدیقی سمیت 4 ممبران نے کمیٹی میں شرکت کی، کمیٹی کا دوسرا اجلاس کل ہوگا، جس میں محکمہ خزانہ کے متعلق حصوصی بریفنگ ہوگی۔