0
Tuesday 5 Nov 2024 21:52

پختونخوا، راستے کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

پختونخوا، راستے کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں راستے کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملاکنڈ کی تحصيل بٹ خیلہ میں فریقین کے مابین راستے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی  بھی ہوا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش