0
Tuesday 22 Oct 2024 20:31

حزب اللّٰہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی پر لگا، اسرائیلی اخبار

حزب اللّٰہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی پر لگا، اسرائیلی اخبار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ اسرائیلی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ہفتے کے روز حزب اللّٰہ نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا کہ ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی پر جا کر لگا تھا۔ حزب اللّٰہ کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے بیڈروم کی کھڑکی کے شیشے بھی متاثر نظر آرہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قیساریہ میں حملہ کرنے والے ڈرون نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور اس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیساریہ میں واقع گھر پر مارے گئے، گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 1168056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش