0
Monday 21 Oct 2024 09:51

گاندربل، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری ہلاک

گاندربل، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری مزدور ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے گگن گیر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے میں زیڈ موڑ ٹنل منصوبے پر کام کرنے والے کم سے کم پانچ مزدور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش