QR CodeQR Code

گاندربل، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری ہلاک

21 Oct 2024 09:51

ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے گگن گیر میں حملے میں زیڈ موڑ ٹنل منصوبے پر کام کرنے والے کم سے کم پانچ مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری مزدور ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے گگن گیر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات غیر کشمیری مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے میں زیڈ موڑ ٹنل منصوبے پر کام کرنے والے کم سے کم پانچ مزدور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِاعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ نے ضلع گاندر بل میں حملے کی شدید مذمت کی ہے, جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ گاندربل میں مزدوروں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 1167662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167662/گاندربل-نامعلوم-مسلح-افراد-کے-حملے-میں-ڈاکٹر-سمیت-سات-غیر-کشمیری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com