0
Monday 21 Oct 2024 08:40

آزاد جموں و کشمیر حکومت کا 77ویں یوم تاسیس 24 اکتوبر کو منایا جائے گا

آزاد جموں و کشمیر حکومت کا 77ویں یوم تاسیس 24 اکتوبر کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو 77 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں 24 اکتوبر کو ریاست بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اس تاریخی موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ مقامی فورسز کی طرف سے علاقے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرائے جانے کے بعد 24 اکتوبر 1947ء کو آزاد کشمیر کی حکومت قائم ہوئی تھی۔ میرپور میں، میونسپل کارپوریشن کے سرسبز و شاداب لان میں صبح 9:00 بجے پرچم کشائی کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی۔ اسی طرح کی تقریبات دوسرے اضلاع اور ریاست کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی منعقد کی جائیں گی۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں میقم کشمیری بھی آزاد کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کو شایان شان انداز میں منائیں گے۔ یوم تاسیس ایک سالانہ تقریب ہے جو آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے قیام کی یاد دلاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش