QR CodeQR Code

ہمارے سینیٹرز نے استعفے نہ دیئے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے، اختر مینگل

21 Oct 2024 01:55

یک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی (مینگل) کا کہنا تھا کہ لوگوں سے زبردستی ووٹ لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ بی این پی (مینگل) اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز نے استعفے پیش نہیں کیے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی (مینگل) اختر مینگل کا کہنا تھا کہ  لوگوں سے زبردستی ووٹ لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کی، اگر کل تک ہمارے سینیٹرز نے استعفے پیش نہیں کیے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔ سربراہ بی این پی کا مزید کہنا تھا کہ آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرز کو سکیورٹی پروٹوکول میں لا کرووٹ ڈلوایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1167605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167605/ہمارے-سینیٹرز-نے-استعفے-نہ-دیئے-سی-کمیٹی-میں-فیصلہ-کریں-گے-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com