0
Saturday 19 Oct 2024 15:38

پشین، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر سمیت 5 افراد گرفتار

پشین، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر سمیت 5 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 مشتبہ افراد کو گرفتا رکرکے انکے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر مفتی قاسم سمیت 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس، 2 کلاشنکوف، 2 پستول، راکٹ لانچر کے گولے، 15 گرنیڈ اور متعدد آئی ای ڈیز برآمد کرلیں ہیں۔ مشتبہ افراد علاقے میں کسی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش