0
Saturday 19 Oct 2024 10:07

خورشید نیشنل لائبریری مظفرآباد میں ایک روزہ سیمینار

خورشید نیشنل لائبریری مظفرآباد میں ایک روزہ سیمینار
اسلام ٹائمز۔ خورشید نیشنل لائبریری مظفرآباد میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر بھر سے لائبریرین نے شرکت کی، سیمینار کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل دور کے چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے اکیڈمک لائبریرین کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا اور ریسرچ و تدریسی کے حوالے سے معیاری اور ڈیجیٹل Contents کی تیاری سے متعلق تھا۔ سیمینار سے محترمہ شازیہ بخاری ڈائریکٹر خورشید نیشنل لائبریری مظفرآباد، فرحت حسین کاظمی سابق ڈپٹی چیف لائبریرین، یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر اور غضنفر شفیق بٹ لائبریرین محکمہ قانون نے سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈائریکٹر محترمہ شازیہ بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور اور آنے والے دور سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضروری ہے لائبریرین اپنی پیشہ وارانہ صلاتیوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہمہ وقت ہم آہنگ رکھیں اور یہ ہی وقت کا تقاضا بھی ہے، اگر ہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو وقت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کریں گے تو علمی و تدریسی میدان میں پیچھے رہ جائیں گے، سابقہ ڈیٹی چیف لائبریرین فرحت کاظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس طرح کے سیمینار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈائریکٹر خورشید نیشنل لائبریری خصوصی طور پر مبارک باد کی مستحق ہیں جن کی بدولت ہم اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں اور اس سیمینار کی بدولت لائبریرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں خورشید نیشنل لائبریری جو کہ ریاست بھر کے لائبریرینز کے لئے ایک مشعل راہ کا کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے سیمینارز کا اہتمام کرتے رہیں گے تاکہ پروفیشنل لائبریرینز اس پلٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کر سکیں۔ غضنفر شفیق بٹ لائبریرین محکمہ قانون و انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق جو کہ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی میں انفارمینشن مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی سکالر بھی ہیں نے سیمینار کے حوالے سے اپنی سیر حاصل گفتگو کرنے کے علاوہ ایک پریزٹیشن بھی دی جس میں شرکاء سیمینار کو ڈیجیٹل دور میں اکیڈمک لائبرینز کے کردار سے روشناس کروانے کے علاوہ جدید تکنیک اور ریسرچ اینڈ ڈویلمینٹ و تدریسی عمل میں استعمال ہونے والے آن لائن اور آف لائن اور ورچوول ٹولز سے بھی روشناس کروایا، جس میں شرکاء سیمینار نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1167299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش