0
Saturday 12 Oct 2024 22:22

اگر میرے استعفیٰ سے دہشتگردی ختم ہوگی تو تیار ہوں، سرفراز بگٹی

اگر میرے استعفیٰ سے دہشتگردی ختم ہوگی تو تیار ہوں، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر مذمت کا لفظ چھوٹا ہے۔ ریاست کو بلوچستان میں ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، دہشت گردوں کی اتنی طاقت ہی نہیں کہ ملٹری آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دُکی کی کوئلہ کان پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کی عیادت کی۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں۔ دہشت گردی پر شدید تشویش ہے اور مذمت کا لفظ چھوٹا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے میں بہت مسائل ہیں۔ ان مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کے عوام کا تعاون چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سافٹ ٹارگٹ دیکھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد کان کن کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔ ریاستی ادارے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے استعفے سے دہشت گردی رکتی ہے تو ایک لمحہ نہیں لگاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو وفاقی حکومت کا تعاون حاصل ہے۔ ریاست کو بلوچستان میں ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، دہشت گردوں کی اتنی طاقت ہی نہیں کہ ملٹری آپریشن کیا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈی سی پنجگور پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ فور جی سروسز بند ہونے سے دہشتگروں کے رابطے ختم ہوں گے۔ تربت میں کامیاب آپریشن میں 26 ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کئے۔
خبر کا کوڈ : 1166084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش