0
Saturday 19 Oct 2024 11:26

ڈی آئی خان، وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکہ

ڈی آئی خان، وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا۔ دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش