0
Saturday 19 Oct 2024 10:15

گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے، شیخ رشید

گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیم شروع ہو چکی ہے، بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے اور بکانے والے دونوں موجود ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا، کلیم اللہ، سمیع اللہ بال چل رہا ہے، سیٹی بجنے والی ہے اور  ان کا ٹائم گزر گیا گیٹ نمبر 4 الٹا بھی کھلتا ہے پھر یہ کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرفیو میں کانفرنس کی، لوگ کانفرنس کو سیلیبریٹ کرتے ہیں انہوں نے کانفرنس والے دن پابندی لگا دی، ہو کا عالم بنا دیا، سکولوں اور کالجوں اور دفاتر کو بند رکھا گیا اور لوگوں کا کاروبار تباہ کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پورے اسلام آباد کو 5 دن بند رکھا، ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، میں مولانا فضل الرحمان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں، میرا مولانا فضل الرحمان کے والد صاحب سے بڑا اچھا تعلق رہا ہے، آج عوام کے درمیان مولانا فضل الرحمان کا بڑا مقام ہے، میں بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے جاؤں گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ  40دن کے چلے میں وکٹری پر رہا ہوں، ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1167300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش