0
Saturday 19 Oct 2024 12:50

کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی مسودہ سینیٹ میں پیش ہوگا، عرفان صدیقی

کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی مسودہ سینیٹ میں پیش ہوگا، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی مسودہ تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آئنیی مسودہ کابینہ سے منظور ہو جائے تو سینیٹ میں آجائے گا، وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ عرفان صدیقی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیرہویں ترمیم کے بعد روایت رہی کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہو۔ میرا خیال ہے کہ اتفاق رائے کی آخری کوششیں ہورہی ہیں، تھوڑی دیر تک تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کےاتفاقِ رائے سے مسودے میں ترمیم کی گئی ہے، پی ٹی آئی خود بھی کوئی پیشنگوئی نہیں کرسکتی۔
خبر کا کوڈ : 1167324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش