0
Saturday 19 Oct 2024 12:45

جانتا ہوں کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا، بائیڈن

جانتا ہوں کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا، بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹا جا سکتا ہے کہ تنازعہ کچھ دیر کے لیے ختم ہو جائے۔ تاہم میں یہ جانتا ہوں کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا۔ برلن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی پر کام کرنا ممکن ہے۔ لیکن غزہ میں جنگ بندی کے لیے کام مزید مشکل ہونے والا ہے۔ یوکرین کے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ یو کرین کو طویل فاصلے کے ہتھیاروں کی فراہمی پر اتفاق رائے نہیں، مغرب یوکرین کی حمایت جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 1167321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش