0
Saturday 19 Oct 2024 12:54

شہید یحییٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ آج لاہور پریس کلب کے باہر ادا کی جائے گی

شہید یحییٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ آج لاہور پریس کلب کے باہر ادا کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا کہنا ہے کہ غائبانہ نماز جنازہ لاہور پریس کلب کے باہر ادا کی جائے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے لاہور کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس غائبانہ نماز جنازہ میں پھرپور شرکت کریں۔ غائبانہ نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع  مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے  مرکزی، صوبائی اور لاہور کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1167325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش