0
Saturday 19 Oct 2024 12:55

شمال اسرائیلی ٹاؤن سیزریا (Caesarea) میں واقع نتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

شمال اسرائیلی ٹاؤن سیزریا (Caesarea) میں واقع نتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک ڈرون اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے شمال اسرائیلی ٹاؤن سیزریا (Caesarea) میں واقع گھر کی طرف مارا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش