0
Friday 4 Oct 2024 01:41

اسرائیل کے حامیوں کو ایران کا انتباہ، دور ہی رہو

اسرائیل کے حامیوں کو ایران کا انتباہ، دور ہی رہو
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے اسرائیلی حکومت کے حامیوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت اور ایران کے درمیان تنازعہ میں نہ پڑیں اور اس تصادم سے دور رہيں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر  نے جمعرات کے روز امریکہ کے ساتھ  ایران  کے رابطہ چینل اور اسرائیلی حکومت کی نئی خباثت کے ایرانی جواب کے بارے ميں  پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے سرکاری پیغام کو امریکہ تک پہنچانے کا واحد چینل، تہران میں سوئٹزرلینڈ کا سفارت خانہ ہے تو امریکی مفادات کے تحفظ کا ذمہ دار بھی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ ہمارا جواب صرف جارحیت کرنے والے کو ہوگا۔ اگر کوئی ملک اس دوران جارح کی مدد کرتا ہے تو وہ ملک جرم میں شراکت دار اور قانونی ٹارگیٹ سمجھا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے زور دیا کہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت اور ایران کے درمیان محاذ آرائی میں نہ پڑیں اور اس جنگ سے  خود کو دور رکھیں۔ حزب اللہ کے آپریشن روم نے قابل اعتماد فیلڈ اور سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ آج کی جھڑپوں کے دوران 17 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1164206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش