0
Tuesday 24 Sep 2024 15:31

اسرائیلی وزیراعظم کی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو قتل کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم کی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو قتل کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو دھمکی دی ہے کہ ہر کوئی ہمارے نشانے پر ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام ہماری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ ان گھروں میں میزائل اور خود کار ہتھیار رکھ رہی ہے جس سے ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے حزب اللہ کو جواب دیتی ہے۔ لبنان کی عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں۔

نیتن یاہو نے لبنان پر بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی کے توازن اور طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ہم اسی عہد کو نبھارہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنی فوج اور عوام کو خبردار کیا کہ حزب اللہ ہماری اس کارروائی کے جواب میں جنوبی لبنان سے حملے کرے گا۔ ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 35 بچوں سمیت 492 افراد شہید اور ایک ہزا ر 645 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1162076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش