0
Tuesday 24 Sep 2024 17:50

کراچی، مشکوک گاڑیوں و ملزمان کی شناخت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مدد لینے کا فیصلہ

کراچی، مشکوک گاڑیوں و ملزمان کی شناخت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مدد لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے، جبکہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کر دیا ہے، جبکہ 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہو گی۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مزید بتایا گیا کہ پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں حاصل کر لی گئی ہیں، جبکہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش