0
Tuesday 24 Sep 2024 14:49

اگر نیشنل کانفرنس بی جے پی کیساتھ اتحاد کرلے تو کوئی نئی بات نہیں ہے، عثمان مجید

اگر نیشنل کانفرنس بی جے پی کیساتھ اتحاد کرلے تو کوئی نئی بات نہیں ہے، عثمان مجید
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے سابق ایم ایل اے و سابق ریاستی وزیر عثمان مجید نے کہا کہ دفعہ 370 کو واپس لانے کے نیشنل کانفرنس کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے قومی مفادات کے اپنے وعدوں کو کبھی پورا نہیں کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان مجید نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو بی جے پی کی حمایت حاصل کرنا یا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڈگام میں عمر عبداللہ کو ’اپنی پارٹی‘ کے امیدوار کی حمایت ملنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ بی جے پی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری کی اپنی پارٹی چھوڑنے کا میرا فیصلہ غلط نہیں تھا۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ نیشنل کانفرنس اب بی جے پی کا حصہ ہے، وہ دونوں اب ایک ہی لائن پر ہیں۔

سابق ریاستی وزیر عثمان مجید نے مزید کہا کہ کشمیر میں سیاسی پارٹیاں اب بھی لوگوں سے جھوٹے وعدے کر رہی ہیں اور بیوقوف بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا جب بل پیش کیا گیا تھا اس وقت کانگریس نے پارلیمنٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کی حمایت کی تھی۔ نیشنل کانفرنس کا دعویٰ ہے کہ وہ دفعہ 370 کو واپس لائیں گے، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ کانگریس کبھی بھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامزدگی جمع کرانے سے ایک دن پہلے کانگریس میں نئے امیدواروں کی شمولیت نے بانڈی پورہ میں اتحادی پارٹی کے دونوں لیڈروں کو مایوس کیا ہے اور کہا کہ وہ ان پارٹیوں کے ووٹ بینک کو تبدیل نہیں کر پائیں گے۔ عثمان مجید نے امید ظاہر کی کہ عوام اپنے امیدواروں کا انتخاب احتیاط سے کرے گی اور امید ظاہر کی کہ وہ مسلسل تیسری بار اقتدار برقرار رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1162064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش