0
Tuesday 24 Sep 2024 16:17

بی جے پی نے بے روزگاری کی بیماری پھیلائی ہے، راہل گاندھی

بی جے پی نے بے روزگاری کی بیماری پھیلائی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں گزشتہ 10 برسوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس سے پہلے یہاں کانگریس کا راج تھا۔ اب اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور اس بار کہا جا رہا ہے کہ کانگریس اقتدار میں واپس آسکتی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے لکھا ’’لاکھوں خاندان اپنے پیاروں سے الگ ہو کر بی جے پی کے ذریعے پھیلائی گئی ’بے روزگاری کی بیماری‘ کی قیمت ادا کر رہے ہیں‘‘۔ راہل گاندھی نے امریکہ کے اپنے دورے کے دوران ہریانہ کے نوجوانوں سے ملاقات کی جو اپنے خاندانوں سے دور ایک غیر ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہندوستان واپسی پر جب راہل گاندھی ان کے اہل خانہ سے ملے تو ان کی آنکھیں درد سے  چھلک گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مواقع کی کمی نے بچوں سے باپ کا سہارا اور بڑوں سے بڑھاپے کا سہارا چھین لیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی جے پی نے ہریانہ سمیت ملک کے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھین کر ان کے ساتھ سخت ناانصافی کی ہے۔ ٹوٹے اعتماد اور شکست خوردہ دل کی وجہ سے نوجوان ’تشدد کا سفر‘ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں سے جدا ہونے والے ان ہجرت کرنے والے پرندوں کو اگر اپنے ہی ملک میں اپنے ہی لوگوں کے درمیان روزی کمانے کا موقع ملے یہ  کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ہم ہریانہ میں ایسا نظام بنائیں گے، جس میں نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعاقب میں اپنے پیاروں سے دور نہیں رہنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 1162074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش