0
Tuesday 24 Sep 2024 15:40

میں ایماندار تھا اسلئے مودی حکومت نے مجھے جیل میں ڈال دیا ہے، اروند کیجریوال

میں ایماندار تھا اسلئے مودی حکومت نے مجھے جیل میں ڈال دیا ہے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اس وقت ہریانہ اسمبلی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  انہوں نے دعوی کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے بغیر ہریانہ میں حکومت نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہریانہ کی خدمت کا موقع دو، یہاں بھی ہم اچھے اسکول بنائیں گے اور بجلی مفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں جو بھی حکومت بن رہی ہے وہ ہمارے بغیر نہیں بن رہی ہے، ہم لوگوں کے کام کرائیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا ’’دہلی کے لوگوں نے بی جے پی و کانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کو چن لیا تھا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے سابق وزیراعلٰی نے کہا ’’مودی حومت نے مجھے جیل میں ڈال دیا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ میں ایماندار ہوں اور دس سال دہلی کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے میں نے وہاں اچھے اور معیاری اسکول بنائے‘‘۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہلی اور پنجاب میں لوگوں کو مفت بجلی دی، کوئی کرپٹ آدمی اتنا کام نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بجلی مفت کرنے میں تین ہزار کروڑ لگے، اگر وہ کرپٹ ہوتے تو تین ہزار کروڑ اپنی جیب میں ڈال لیتے۔ انہوں نے کہا کہ 22 ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں بجلی سب سے مہنگی ہے۔ انہوں نے مجھے جیل میں ڈال دیا کیونکہ وہ میری ایمانداری کو ٹھیس پہنچانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا ’’میرے کٹر دشمن بھی کہتے ہیں کہ کیجریوال بدعنوان نہیں ہو سکتا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’مجھے جیل میں توڑنے کی کوشش کی، میری انسولین بند کر دی، اوپر والے کے کرم سے آج میں آپ کے سامنے زندہ ہوں‘‘۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ میری ہمت توڑنا چاہتے تھے، لیکن میں ہریانہ سے ہوں، ہریانہ کے لوگ مضبوط ہیں، ہماری ہمت نہیں توڑی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش