ہم فلسطینی و لبنانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، سید عباس عراقچی
24 Sep 2024 05:24
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی حیات کے خلاف یہ بے رحمانہ ظلم اور مجرمانہ غفلت جاری نہیں رہنی چاہئے۔
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مسلسل صیہونی جارحیت اور گزشتہ روز سے اس رژیم کے لبنان پر حملے کے بعد رواں شب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا کہ دنیا پر واضح ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم امریکہ کی مکمل حمایت سے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صیہونی جرائم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اسرائیل اور ان جرائم پر خاموش اس کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (ان جرائم سے) منہ نہ پھیرنا۔ اپنے ٹویٹ میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ انسانی حیات کے خلاف یہ بے رحمانہ ظلم اور مجرمانہ غفلت جاری نہیں رہنی چاہئے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ایران ان واقعات سے لاتعلق نہیں رہے گا۔ ہم فلسطین و لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہری علاقے پر متعدد فضائی حملے انجام دئیے۔ جس میں کم از کم 356 افراد شہید اور 1246 لبنانی زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1162001