QR CodeQR Code

ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں ضیاء الحق کی باقیات ہے، حلیم عادل شیخ

23 Sep 2024 23:22

سندھ ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے یہ قوم جاگ اٹھی ہے، ایوان صدر سے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے، ان تمام لوگوں کے خلاف پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی ترمیم کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں، عدلیہ کی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں لائرز کنوینشن میں وکلا تحریک شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، ہمیں 18 گھنٹے کا وقت ملا تو ہم نے لاکھوں لوگوں کو جمع کرکے دکھا دیا، ہم نے اپنے آئین کو بحال رکھوانا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قاضی صاحب پہلے بہت بڑی بڑی باتیں کیا کرتے تھے، اب قوم اپنی آزادی کے لئیے کھڑی ہوچکی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء کے خلاف آرڈیننس لایا جارہا ہے، ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں ضیا الحق کی باقیات ہے، اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئیے یہ قوم جاگ اٹھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان وکلاء کے ساتھ کھڑے ہے، ایوان صدر سے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے، ان تمام لوگوں کے خلاف پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہے، یہ تمام چہرے بے نقاب ہورہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161948/ثابت-ہوگیا-کہ-پیپلز-پارٹی-اب-بھٹو-کی-نہیں-ضیاء-الحق-باقیات-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com