0
Saturday 10 Feb 2024 23:42

ہماری جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کےلیے پارٹی بینر کا اعلان کرے گی، زلفی بخاری

ہماری جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کےلیے پارٹی بینر کا اعلان کرے گی، زلفی بخاری
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے۔ خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت جلد ہی آزاد امیدواروں کے لیے پارٹی بینر کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے لیے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ بینر کا 24 گھنٹوں میں اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ آزاد امیدوار کہیں چلے جائیں گے، آزاد امیدوار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے 18 ماہ سخت محنت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1115409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش