0
Sunday 19 Nov 2023 16:02

کربلا کے شہیدوں کی قسم، ایک ایک فلسطینی بچے کا انتقام لیں گے، علامہ جواد نقوی

کربلا کے شہیدوں کی قسم، ایک ایک فلسطینی بچے کا انتقام لیں گے، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے  ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ  فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے فیصلہ کن وار سے زمیں بوس ہو جانیوالی قابض وغاصب صیہونی حکومت، مجاہدین سے پڑنے والی کاری ضرب کا انتقام غزہ کے عوام، عورتوں اور معصوم بچوں سے لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونیوں کو انکے جرائم میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر شرپسندوں کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے، جن کے سربراہوں کے مقبوضہ فلسطین کے پے در پے دورے اور وسائل و اسلحے کی فراہمی دراصل غاصب حکومت کی نابودی کے عمل کو روکنے کی ناکام کوششیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نشانی ہے کہ طاقتور سامراجی طاقتیں، مادی و عسکری وسائل اور ذرائع ابلاغ کی وسیع تبلیغات کے باوجود حماس کی اس عظیم مزاحمت کے مقابلے میں مغلوب ہوکر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کے ہاتھ کہنیوں تک غزہ کے بچوں، عورتوں اور دیگر شہداء کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، ان جرائم پر تمام اسلامی سرزمینوں اور حتی امریکہ، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں عوام کے دل کانپ اٹھے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں آزادی اور انسانی حقوق کے دعوے کرنیوالوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر قدغن لگا دی ہے، لیکن عوام ایسے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں، اور اپنے غم و غصے اور دلی کرب کا اظہار کر رہے ہیں، اور کوئی بھی ہو صیہونیوں کے وحشی پن کیخلاف عوام کے ردعمل پر روک نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنایت کو روکنے کا راستہ بھی یہی ہے کہ مسلمان ممالک کے عوام، بے حسں، مصلحت پسند اور خیانت کار حکمرانوں کی منتظر نہ رہیں اور فلسطین، کشمیر اور تمام اسلامی سرزمینوں کی آزادی کیلئے ان حکمرانوں سے اپنے راستے الگ کر لیں جو غاصب حکومت کیساتھ سفارتی، عسکری، معاشی روابط رکھتے ہوئے ان جرائم پر فقط مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، لیکن مسلمان سرزمینوں کے تمام وسائل اس استکباری سیاست کیلئے وقف کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کے پاس اپنے تحفظ کیلئے واحد راستہ اسلام کے محور پر اتحاد قائم کرنا ہے اور غاصب ریاست جو کسی کی سوچ اور تخیل سے بعید جرائم کا ارتکاب کرتی ہے کے مقابلے کا واحد ذریعہ پر عزم اور مسلح مقابلہ ہے اور یہی وہ مدد ہے جس کی فلسطین کی غیور قوم منتظر ہے۔
 
علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ امت کے پاس دفاع کا واحد راستہ اسلام کے محور پر اتحاد اور امریکی اہداف کا انکار ہے، امیر جماعت اسلامی  سراج الحق جہاد کے فتویٰ کا اعلان کریں، جیسے ایران میں القدس بریگیڈ ہے ایسے ہی پاکستان سے القدس برہگیڈ کا اعلان کیا جائے۔ مقاومت اور مزاحمت میں اب پاکستان کا بھی نام لکھ لیں۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ایرانیوں اور عراقیوں سے کہتا ہوں اگر تمہارا کچھ کرنے کا موڈ نہیں تو ہمیں راستہ دیں پاکستان کے عوام اسی جلسہ سے فلسطین جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور عورتوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا میں یہاں سے اعلان کرتا ہوں کہ ہمیں  کربلا کے شہدیوں کی  قسم ہے، ایک ایک بچے کا انتقام لیں گے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا غزہ میں جنگ جاری ہے اور کچھ پاکستانی صہیونیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں، او آئی سی کے اجلاس میں خواص نے فلسطین کا نام تک نہیں لیا یہ ایک منحوس دن تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 1096784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش