اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے لاہور میں ہونیوالے غزہ مارچ کے روٹ کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق غزہ مارچ کلمہ چوک سے شروع ہو گا جو فیروز پور روڈ سے ہوتا ہوا مسلم ٹاؤن پہنچے گا وہاں سے براستہ کینال روڈ کیمپس پل جائے گا۔ ترجمان کے مطابق تحریک بیداری کے مارچ کے شرکاء کیپپس پل پر جماعت اسلامی کے مارچ میں شریک ہو جائیں گے اور مشترکہ طور پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کریں گے۔ مارچ کی قیادت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی کریں گے, جبکہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہو گی۔ مارچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔