اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ چکا ہے، اس کے ذمہ دار امریکہ اور جنوبی کوریا ہیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم سونگ کا کہنا تھا کہ 2023ء انتہائی خطرناک سال ہے، اس میں جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطرناک صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور جنوبی کوریا ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر شمالی کوریا کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔