0
Tuesday 19 Sep 2023 12:56

عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی چھوٹ کا فیصلہ

عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی چھوٹ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی خصوصی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے جبکہ آرٹیکل 45 کے تحت وزارتِ داخلہ نے صدر سے بھی سزاؤں میں کمی کی منظوری حاصل کی ہے۔ دو تہائی قید پوری کرنیوالے 65 سال کے قیدیوں کی سزا 3 ماہ کم ہو جائے گی۔

دو تہائی سزا پوری کرنے والی 60 سال عمر کی خواتین قیدیوں کی سزا میں بھی کمی ہوگی، 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزا میں بھی 3 ماہ کی کمی ہوگی۔ دہشتگردی، ریاست کے خلاف جرائم اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ قیدیوں کی سزا میں کمی کا اطلاق ملک بھر کی جیلوں میں قید مخصوص قیدیوں پر ہوگا، اس حوالے سے وزارتِ داخلہ تمام صوبوں کو تحریری احکامات ارسال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1082581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش