0
Sunday 28 May 2023 23:37

علامہ ناصر عباس جعفری سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات

علامہ ناصر عباس جعفری سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے جامعۃ الولایہ میں ملاقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کاوشوں اور اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر بھی بات ہوئی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کی بہتری اور استحکام کی خاطر تمام کوششوں اور کردار کو ہم سراہتے ہیں اور ہر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں، جس سے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی امن کے خلاف سازش قرار دیا، جس میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں مذہبی حوالے سے کوئی ایسا بل یا قانون منظور نہیں ہونا چاہیئے، جس پر تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان یا مکاتب فکر کے جید علماء کرام کا اتفاق نہ ہو۔ بات چیت میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے اس پلیٹ فارم سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سانحہ پاراچنار کی آڑ میں تکفیری سوچ کو پھیلائے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، جسے باہمی وحدت کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور عزاداری ونگ کے مرکزی انچارج ملک اقرار حسین علوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1060662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش