0
Tuesday 1 Feb 2022 01:15

ایم ڈبلیو ایم خواتین کے تحت محفل میلاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے پُرنور محفلِ میلاد بمناسبت ولادتِ شہزادی کونین بی بی فاطمہ (س) کا انعقاد بارگاہِ فاطمۃ الزہرا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا، جس کی نظامت کے فرائض معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری نے انجام دیئے۔ جشن سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی وومن ڈویلپمنٹ بورڈ شہلا رضا نے کیا۔ میلاد میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 976560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش