0
Friday 20 Sep 2024 22:03

بیروت پر صیہونی بمباری، حزب اللّٰہ کے سینیئر کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ

بیروت پر صیہونی بمباری، حزب اللّٰہ کے سینیئر کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللّٰہ کے گڑھ پر فضائی بمباری میں سینیئر ترین رہنماء ابراہیم عقیل سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔ عرب اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جدید ترین ایف 35 جنگی طیارے نے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ جنوبی میں حزب اللّٰہ کی حساس تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سینیئر ترین رہنماء ابراہیم عقیل عرف تحسین شہید ہوگئے۔ اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فضائی بمباری اس وقت کی گئی، جب حزب اللّٰہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اجلاس جاری تھا۔ حزب اللّٰہ نے تاحال اپنے آپریشن کمانڈر ابراہیم عقیل کے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل امریکی حکومت کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے، جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے 70 لاکھ ڈالرز کا انعام رکھا تھا۔ ابراہیم عقیل پر سال 1983ء کے دوران بیروت میں امریکی سفارتخانے سمیت فوجی اڈوں میں دھماکے کرنے اور امریکی میرنز سمیت 300 سے زائد امریکیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے سنگین الزامات عائد تھے۔
خبر کا کوڈ : 1161313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش