0
Saturday 21 Sep 2024 10:27

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 5 دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 5 دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 65 آئی بی اوز آپریشن کئے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی گئیں، لاہور اور میانوالی سے فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 4 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 3 حفاظتی فیوز وائر 18 فٹ، گولیاں اور اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت امجد، شیر، زباب، طیب اور باز خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 980 کومبنگ آپریشنز کے دوران109 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 32 ہزار 662 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 1161392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش