0
Friday 20 Sep 2024 23:46

پہلے ہی بہت دیر ہوچکی، آئینی ترمیم مولانا کیساتھ ملکر کرینگے، بلاول بھٹو

پہلے ہی بہت دیر ہوچکی، آئینی ترمیم مولانا کیساتھ ملکر کرینگے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آئینی ترامیم کو لانے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملکر آئینی ترمیم کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا جوڈیشل ریفارمز ضروری ہیں، جو بھی ریفارمز حکومت کروا رہی ہے اس کا زیادہ فائدہ تو بانی پی ٹی آئی کو ہی ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں قوانین زیادہ ڈریکونین تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام انصاف کے لیے بہت سست ہے، بھٹو شہید کیس میں انصاف کیلئے 40 سال انتظار کرنا پڑا۔ ہماری عدالت کو افتخار چودھری نے ون مین شو بنا دیا، مجھے ون مین شو پر بھی اعتراض نہیں ہوتا اگر وہ ہمارا آئینی و قانونی تحفظ کررہے ہوتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ان ترامیم کو لانے میں بہت تاخیر ہوگئی ہے۔ سیکورٹی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت کی ملٹری عدالتوں سے متعلق تجویز ضرور تھی مگر میں نے حکومت کو تجویز دی اس ترمیم کے ساتھ ملٹری کورٹس کے قیام کی تجویز نہ لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آمر جنرل ضیا الحق کو عدالت کو روکنا چاہیے تھا، کیا عدالت نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کو مانا۔؟ اسی عدالت نے مشرف کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا، افتخار چودھری ایک طرف ڈیم بنا رہےتھے اور دوسری جانب شہر کی عمارتیں تڑوا رہے تھے، میں سمجھتا ہوں آئینی ترمیم پر کام بہت پہلےشروع کرنا چاہیے تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام ہی عوام کو انصاف دینا ہے، عدالتیں انصاف دینے کے بجائے کچھ اور کام کر رہی ہیں، کسی بھی چیف جسٹس کا دورد یکھیں انہوں نے زیادہ سیاسی کیسز پر فوکس کیا، جب سپریم کورٹ اپنا اصل کام کرے گی تو عام آدمی کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تون یب کو مزید سخت کرنے کے حامی تھے۔ پی ٹی آئی دور میں ہمیں ایک جلسے کی اجازت نہیں ملی تھی، ہم پی ٹی آئی دور میں عدالت سے جلسے کی اجازت لیتے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو بلاوجہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہییں۔ تحریک انصاف کا ریکارڈ ہے یہ جلسے کا نام لیکر حملے کرتے ہیں، تحریک انصاف جمہوری انداز میں جلسہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 1161322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش